فیورٹ ازم ناسور ہے ،فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے نئے ٹیلنٹ کو ہاتھ پکڑ کر آگے لایا جائے ‘ مدیحہ شاہ

ایسی بھی کہانیاں سن رکھی ہی کہ نئی اداکارائوں نے کام حاصل کرنے کیلئے خودسے سرمایہ کی ‘ انٹر ویو

منگل 20 اکتوبر 2020 10:35

فیورٹ ازم ناسور ہے ،فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے نئے ٹیلنٹ کو ہاتھ پکڑ کر آگے لایا جائے ‘ مدیحہ شاہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ میں فیورٹ ازم کو ناسور سمجھتی ہوں جو کسی بھی شعبے کی تباہی کا باعث ہوتا ہے، فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے نئے ٹیلنٹ کو ہاتھ پکڑ کر آگے لایا جائے۔ ایک انٹر ویو میں مدیحہ شاہ نے کہا کہ میں ان خو ش نصیب لوگوں میں سے ہوں جو ٹی وی سے فلم کی طرف آئے ۔

(جاری ہے)

ہمارے دور میں اچھے رائٹر زاور اچھے ڈائریکٹر زموجود تھے جن کے جانے سے انڈسٹری کو نقصان ہوا ہے اور فلم کا زوال شروع ہو گیا ۔

انہوںنے کہا کہ یہاں تک کہانیاں سن رکھی ہیں کہ فلم میں کام کرنے کے جنون میں نئی اداکارائوںنے اپنے پاس سے پیسے دئیے اور میرے خیال میں یہ بھی ٹیلنٹ کا راستہ روکنا اور زوال کی وجہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے اچھی فلموں کا آغاز ہو چکا ہے لیکن ہمیں لاہور میں بھی ان سرگرمیوں کو عروج دینا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں