مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی

پیر 29 اپریل 2024 13:59

مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
لاہور(زین بابو۔اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اپریل۔2024ء) اداکارہ مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی ۔ انہیں پروڈیوسر، ہدایتکار اور مصنف قیصر ثنا اللہ خان نے اپنے نئے سٹیج ڈرامے ظل شاہ کے مرکزی کردار میں کاسٹ کیا ہے۔ اس سے قبل وہ مختلف ڈرامے تحریر کر چکے ہیں جنہیں شائقین کی طرف سے بے پناہ کامیابی ملی تھی ۔

(جاری ہے)

اب انہوں نے ایک نیا ڈرامہ لکھا ہے۔

قیصر ثنا اللہ نے بتایا کہ یہ ایک انقلابی کھیل ہے جس میں فنکاروں کا ایکشن اور رومانس بھر پور انداز میں نظر آئے گا۔ ڈرامہ عشق و محبت کی لازوال داستان پر مبنی ہے جس میں مہک ملک کو اہم کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے۔ وہ اس ڈرامے میں ایک نئے روپ میں نظر آئیں گی ۔ انکا کہنا تھا کہ میں پر امید ہوں کہ شائقین کو یہ ڈرامہ پسند آئے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں