پی سی بی کا قائد اعظم ٹرافی یکم ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ ، فرسٹ کلاس کرکٹرز کے غیر ملکی معاہدے خطرے میں پڑ گئے

جمعرات 2 اگست 2018 23:35

پی سی بی کا قائد اعظم ٹرافی یکم ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ ، فرسٹ کلاس کرکٹرز کے غیر ملکی معاہدے خطرے میں پڑ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا شیڈول تبدیل کرنے کے باعث فرسٹ کلاس کرکٹرز کے غیر ملکی معاہدے خطرے میں پڑ گئے ہیں ۔گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی 26 ستمبر سے شروع ہوئی تھی ،تاہم ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اس برس پریمئر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی یکم ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے اس مرتبہ چار روزہ کرکٹ اور ون ڈے ٹورنامنٹ بھی ایک ساتھ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی جلد شروع کرنے سے کھلاڑیوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔درجنوں فرسٹ کلاس کرکٹرز کے انگلینڈ میں لیگ کرکٹ کے معاہدے ہیں لیکن فرسٹ کلاس سیزن جلد شروع کرنے سے کھلاڑیوں کے بیرون ملک معاہدے خطرے میں پڑ گئے ہیں اور انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کیلئے معاہدے ختم کرنا پڑیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں