دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 30400کیوسک اور اخرج 30000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد6800 کیوسک اور اخراج6800 کیوسک، دریائے جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد11100کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، دریائے چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد12500کیوسک اور اخراج6000 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد56700 کیوسک اور اخراج 52700کیوسک،چشمہ آمد40500 کیوسک اوراخراج 33000کیوسک، تونسہ آمد44000کیوسک اور اخراج44000 کیوسک، پنجند آمد2600کیوسک اور اخراجصفر کیوسک،گدو آمد 49600 کیوسک اور اخراج 39900 کیوسک، سکھر آمد37100کیوسک اور اخراج10700 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد14000 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،پانی کی موجودہ سطح1482.02 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.604 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1155.05 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.987 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں