پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے ایونٹ میں شامل چھٹی ٹیم کے لیے پیشکشیں طلب کرلی گئیں

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی نیلامی میں حصہ لینے کے لیے فارم 14 دسمبر تک لیے جاسکتے ہیں جسے 18 دسمبر تک جمع کرایا جاسکے گا ،ْرپورٹ

جمعہ 30 نومبر 2018 13:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے ایونٹ میں شامل چھٹی ٹیم کے لیے پیشکشیں طلب کرلی گئیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی نیلامی میں حصہ لینے کے لیے فارم 14 دسمبر تک لیے جاسکتے ہیں جسے 18 دسمبر تک جمع کرایا جاسکے گا۔پی سی بی کے مطابق نیلامی کے نتائج کا اعلان 18 دسمبر کی سہ پہر کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطان 52 کروڑ میں فروخت ہوئی تھی ،ْ اس سال ڈرافٹ سے قبل پی سی بی کو بینک گارنٹی اور فرنچائز فیس نہ دینے کے باعث مالکانہ حقوق سے دست بردار ہو گئی تھی۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے چھٹی ٹیم کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی اور اس حوالے سے وہ پرامید ہیں کہ اگر وہ ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے میں کامیاب رہے تو اس کا نام ملتان سلطان برقرار رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں