ٹیسٹ سیریز میں ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم کھلائی گئی اس لیے شکست ہوئی ، عاقب جاوید

ون ڈے سیریز میں پاکستان ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی،ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق رہی ،ْ گفتگو

جمعہ 18 جنوری 2019 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم کھلائی گئی اس لیے شکست ہوئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان ٹیم کے پاس جیتنے کا موقع ہے لیکن مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ مائنڈ سیٹ تبدیل کریں، ون ڈے سیریز میں بہت چانس ہے،ون ڈے سیریز میں پاکستان ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی،ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق رہی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم کو ٹیسٹ کھلا ئیں گے تو نتیجہ تین صفر ہی ہو گا، پاکستانی ٹیم کے پاس ایسا کوئی بولر نہیں جو بیٹسمینوں پر دبائو ڈال سکے۔عاقب جاوید نے کہا کہ سرفراز احمد سوچ رہا ہے کہ اسے کپتان ہونا بھی چاہیے یا نہیں، چیئرمین کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے کہ کپتان کو بیک کرتے ہیں،پاکستان ٹیم میں ایک جیسے بولر شامل کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں