پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغاوت کرنے والے گورننگ بورڈ کے رکن نعمان بٹ پر پابندی عائد کردی

نعمان بٹ مس کنڈیکٹ کے مرتکب قرار پائے،اب کسی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، پی سی بی کا اعلامیہ

جمعرات 18 اپریل 2019 15:21

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغاوت کرنے والے گورننگ بورڈ کے رکن نعمان بٹ پر پابندی عائد کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغاوت کرنے والے گورننگ بورڈ کے رکن نعمان بٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز گورننگ بورڈ اجلاس میں بغاوت کرنے والے بورڈ کے رکن اور سیالکوٹ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نعمان بٹ پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد اب وہ کسی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔پی سی بی کے مطابق نعمان بٹ مس کنڈیکٹ کے مرتکب قرار پائے، پی سی بی کو نعمان بٹ کے خلاف مس کنڈیکٹ کی درخواست خود بورڈ کے رکن نے دی جس پر کارروائی کی گئی لہذا نعمان بٹ اب گورننگ بورڈ کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں