19ویں دو روزہ نیشنل مینز پاور لفٹنگ چیمپئن شپ یکم مئی سے شروع ہوگی

جمعہ 26 اپریل 2019 15:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) 19ویں دو روزہ نیشنل مینز پاور لفٹنگ چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی گرائونڈ میں یکم مئی سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئنز شپ میں ملک بھر کی معروف ٹیموں واپڈا ،ریلویز ،پولیس،اسلام آباد ،اے جے اینڈ کے ،اوورسیز پاکستانیز اور چاروں صوبوں کے 80پاور لفٹر شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ میں مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے ، جن میں 59کلوگرام سے لے کر 120کلوگرام شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب یکم مئی کو پنجاب یونیورسٹی گرائونڈ میں شام ساڑھے چار بجے ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں