سرفراز نے عمران خان کا 31 سال پرانا بدترین ریکارڈ دہرادیا

22مقابلوں میں سے 18میں ناکامی کا سامنا ،3میں فتح حاصل ہوئی، ایک میچ بے نتیجہ رہا عمران خان کی قیادت میں 88۔1987 میں گرین شرٹس کو مسلسل 10 ون ڈے میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا

پیر 20 مئی 2019 14:41

سرفراز نے عمران خان کا 31 سال پرانا بدترین ریکارڈ دہرادیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) 31سال بعد ایک بار پھر ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی مسلسل ناکامیوں کی تاریخ دہرائی گئی ،اس سے قبل عمران خان کی قیادت میں 88۔1987 میں گرین شرٹس کو مسلسل 10 ون ڈے میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گرین شرٹس نے آخری میچ دورہ جنوبی افریقہ میں جیتا تھا، اس کے بعد کینگروز اور انگلینڈ کیخلاف شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل عمران خان کی قیادت میں 30اکتوبر 1987ء سے 30مارچ 1988 ء کے دوران گرین شرٹس کو مسلسل 10 ون ڈے میچز میں ناکامیوں کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔گزشتہ میچز میں پاکستانی بیٹسمینز کی 9 سنچریاں بے کار گئیں، کسی ایک میچ میں بھی فتح ہاتھ نہیں آئی، فروری 2019 ء کے بعد پاکستان نے کسی بھی فارمیٹ کا کوئی میچ نہیں جیتا۔مجموعی طور پر 22مقابلوں میں سے 18میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، 3میں فتح حاصل ہوئی، ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ون ڈے کرکٹ میں مسلسل ناکامیوں کے باوجود پاکستان نے ایک مثبت ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، ابھی تک پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کے تین میچز میں 361، 358اور 340رنز بنائے ہیں، کسی اور ٹیم نے مسلسل 3 بار یہاں 340 سے زائد رنز نہیں اسکور کئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں