کراٹے کے فروغ اور جدید قوانین سے آگاہی کیلئے ریفریز اور ججز کورس کا اہتمام کیا گیا

ہفتہ 25 مئی 2019 19:23

کراٹے کے فروغ اور جدید قوانین سے آگاہی کیلئے ریفریز اور ججز کورس کا اہتمام کیا گیا
لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) لاہور کی ضلعی کراٹے ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی ریفریز اور ججز کیلئے کورس کا اہتمام کیا گیا، پنجاب کالج آف کامرس میں منعقدہ ایک روزہ کورس میں 80 مرد اور خواتین ریفریز نے شرکت کی، کورس میں شرکاء کو ریفریز اور ججز کے جدید طریقے سیکھائے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انتظامی سیکرٹری محمد کاشف کا کہنا تھا کہ ریفریز اینڈ ججز کے اس محدود دورانیہ پر مشتمل کورس میں شرکاء کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت کھیل سے وابستگی ظاہر کرتی ہے کہ کراٹے کے فروغ کیلئے مقابلوں کیساتھ ساتھ کورسز اور سیمینار کا اہتمام بھی متواتر کرنا ہوگا۔

کورس کے اختتام پر چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر اور قومی ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ارشد ستار نے کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں