وزیراعلیٰ پنجاب کاہاکی اولمپیئن ذاکر حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر اگست 18:53

وزیراعلیٰ پنجاب کاہاکی اولمپیئن ذاکر حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور ..
لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ہاکی اولمپیئن ذاکر حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہاکی کے کھیل کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات پر ذاکر حسین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذاکر حسین نے ہاکی کے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا۔پاکستان میں ہاکی کے فروغ کیلئے مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments