خیبرپختوانخوا کے عزیزاللہ پر جرمانہ عائد

خیبرپختوانخوا کے فاسٹ باوٴلر عزیز اللہ پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ فاسٹ باوٴلر نے پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے

پیر 16 ستمبر 2019 21:29

خیبرپختوانخوا کے عزیزاللہ پر جرمانہ عائد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2019ء) خیبرپختوانخوا کے فاسٹ باوٴلر عزیز اللہ پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ فاسٹ باوٴلر نے پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔

میچ کے دوران عزیز اللہ دانستہ طور پر حریف کھلاڑی سے ٹکرائے تھے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں سیکنڈ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا جہاں خیبرپختوانخواہ اور ناردرن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا۔

واقعہ کھیل کے دوسرے روز ناردرن کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کے 68ویں اوور کے دوران پیش آیا۔

فاسٹ باوٴلر نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کی پہلی سطح کی خلاف ورزی کی ہے۔

میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور احسن رضا نے فاسٹ باوٴلر کو چارج کیا۔

عزیز اللہ نے خود پر لگے چارج کو قبول کرلیا جس کے بعد میچ ریفری کامران چوہدی نے انہیں جرمانے کی سزا سنائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں