پشاور زلمی کے معطل کھلاڑی عمید آصف کی ٹیم انتظامیہ سے معذرت

جمعرات 24 جون 2021 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ رہنے والے عمید آصف نے ٹیم انتظامیہ نے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اپنے کیے پر افسوس ہے اس پر کوئی جواز پیش نہیں کرنا چاہتا۔عمید آصف نے کہا کہ افسوس ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل نہیں کھیل رہا۔انھوں نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کی تمام مینجمنٹ سے معذرت کرتے ہیں۔خیال رہے کہ بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی کرنے پر انھیں اور حیدر علی کو معطل کردیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں