لاہور: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد

شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد دبئی جانے کے لئے تیار مسافر زیادہ پروزایں کم، ڈومیسٹک پروازیں منسوخ کر کے بین القوامی روٹ پر چلایا گیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 21:05

لاہور: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) دبئی میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچوں کو دیکھنے کے لئے اور بالخصوص آئندہ اتوار کے روز ہونے والے پاک انڈیا ٹی ٹونٹی میچ کو دیکھنے کے لئے کرکٹ شائقین کی تعداد بڑھنے کے باعث پروازیں کم پڑگئیں۔

(جاری ہے)

جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قومی اور نجی فضائی کمپنیوں نے نہ صرف ڈومیسٹک روٹ پر چلنے والی پروازوں کو منسوخ کر کے بین القوامی فضائی روٹ پر چلا دیا بلکہ کرکٹ شائقین کی جانب سے دئی جانے کی تیاریوں کے پیش نظر لاہور اور دبئی کے درمیان کرائے میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور اور دبئی کے درمیان مختلف فضائی کمپنیوں نے ٹک ٹکوں کے نرخ میں چالیس سے 60 ہزار روپے اضافہ کردیا ہے جبکہ دوسری طرف محکمہ سول ایوی ایشن میں ڈومیسٹک پروازوں کی منسوخی کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ پروازیں منسوخ کرنے پر پابندی عائد کردی اور فضائی کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انہیں کسی صورت بھی اندرون ملک چلنے والی پروازیں منسوخ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں