پاکستانی شائقین کرکٹ کا سوشل میڈیا پر بھی جشن ، عبرناک شکست پر بھارتیوں کو سانپ سونگھ گیا

پیر 25 اکتوبر 2021 12:26

پاکستانی شائقین کرکٹ کا سوشل میڈیا پر بھی جشن ، عبرناک شکست پر بھارتیوں کو سانپ سونگھ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی روایتی حریف بھارت کو عبرتناک شکست پر پاکستانی شائقین کرکٹ خوشی سے نہال ہیں جس کا اظہار سوشل میڈیا پر بھی کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی شائقین کرکٹ بھارتی ٹیم کی شکست پر دلچسپ ممیز بنا کر شیئر کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب اپنی ٹیم کی پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر بھارتی شائقین کرکٹ سوگ میں ہیں اور انہیں سانپ سونگھ گیا ہے ،عام دنوں میں ادھم مچانے والے بھارتی اتوار کی رات سے مکمل خاموش ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں