دہائیوں سے رکے سپورٹس منصوبوں کو مکمل کرارہے ہیں، ہم سائز نہیں سکیل کے تحت کام کررہے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور

ماضی کے حکمرانوں کی طر ح فوٹو شوٹ نہیں کررہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے تین سال میں کام کرکے دکھایا ہے ، معاون خصوصی اطلاعات تین سال میں سپورٹس کا کلچر بحال کیا،انڈوومنٹ فنڈ میں سالانہ 9کروڑروپے رکھے ہیں، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی 146تحصیلوں میں سے 66تحصیلوں میں سپورٹس کا انفراسٹرکچر نہیں تھا جس پر ہماری حکومت نے کام شروع کیا ہے، 15ملٹی پرپز گرائونڈز مکمل کرلئے ہی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) ترجمان پنجاب حکومت اور وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح فوٹو شوٹ نہیں کررہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے تین سال میں کام کرکے دکھایا ہے، پنجاب میں دہائیوں کے رکے ہوئے سپورٹس منصوبوں کو مکمل کرارہے ہیں، اپوزیشن کی طرح آئیں، بائیں ، شائیں نہیں کررہے ، پنجاب کے سارے عوام کے لئے سپورٹس کی سہولیات فراہم کررہے ہیں،میڈیا نے بھی سپورٹس کے فروغ کا اعتراف کیا ہے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ اولمپکس اور کرکٹ میں کامیابیاں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکے سپورٹس کے فروغ کے ویژن کا نتیجہ ہے کہ آج ہم سپورٹس میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کررہے ہیں، تین سال میں سپورٹس کا کلچر پنجاب میں بحال کیا اب اسے عروج پر لے کر جارہے ہیں، دیہات کے نوجوانوں کو بھی سپورٹس کی جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،انڈوومنٹ فنڈ میں سالانہ 9کروڑروپے ویٹرن کھلاڑیوں کو وظائف، اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر اعزازات جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامات دیئے جائیں گے، افسوس کا مقام تھا کہ 146تحصیلوں میں سے 66تحصیلوں میں سپورٹس کا انفراسٹرکچر نہیں تھا جس پر ہماری حکومت نے کام شروع کیا ہے، 15ملٹی پرپز گرائونڈز مکمل کرلئے ہیں، 38تحصیل سپورٹس کمپلیکس پر کام جاری ہے، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی 9جیلوں میں جم بنانے جارہے ہیں، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے پارکس میں سو سے زائد اوپن ایئر جم بنارہے ہیں،سکواش کمپلکس کا منصوبہ تین دہائیوں سے التواء کا شکار تھا اب اس پر کام شروع کردیا ہے جس پر 40کروڑ روپے لاگت آئے گی، اس منصوبے کو اپنی حکومت کی مدت میں ہی مکمل کرلیں گے،باکسنگ ایرینا پر بھی کام شروع کردیا ہے، رکھ چھبیل میں اولمپکس ویلج بنانے کا منصوبہ ہے جس پر چار ارب روپے لاگت آئے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کی تین سالہ کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے نیوز لیٹر کا بھی اجراء کیا گیا، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے، ترجمان پنجاب حکومت اور وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کام کررہی ہے جس سے عوام کو سہولیات مل رہی ہیں، جتنا کام ہم نے تین برسوں میں کیا ہے اتنا ماضی میں نہیں ہوا، پنجاب صرف لاہور نہیں، پنجاب کے دیگر اضلاع بھی اس کا حصہ ہیں ہم سائز نہیں سکیل کے تحت کام کررہے ہیں، ماضی کی حکومتوں میں سائز پر فوکس کیا جاتا رہا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے یہ ماڈل تبدیل کیا ہے، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سکواش کمپلیکس کی تعمیر 1993ء میں شروع ہوئی مگر اسے نامکمل چھوڑ کر فوٹو شوٹ والے منصوبے بنائے گئے، باکسنگ ایرینا میں آج پانی کھڑا ہے اب اس پر بھی کام شروع کردیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت آنے سے سپورٹس کی سنی گئی ہے، زبوں حالی کا شکار سپورٹس منصوبوں پر دوبارہ کام شروع کردیا گیا ہے کیونکہ ان پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ خرچ ہوا تھا ،عوام کے پیسے کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے تین سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق سپورٹس کو آگے لے کر جارہے ہیں، پنجاب میں انفراسٹرکچر، فریم ورک اور سپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر کام کررہے ہیں جس سے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی منظور ہوچکی ہے جس میں کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بہت کچھ کیا گیا ہے،انڈوومنٹ فنڈ میں سالانہ 9کروڑروپے ویٹرن کھلاڑیوں کو وظائف، اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر اعزازات جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامات دیئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم نے تین سالوں میں تاریخ رقم کی ہے، تاریخ میں پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ پاکستان میں کرایا اور پاکستان کبڈی کو ورلڈ چیمپئن بنا، اپنی مٹی کے کھیل کو فروغ دے رہے ہیں، انفراسٹرکچر میں تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح کی ساتھ ساتھ دیہات میں بھی سپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کام کیا جارہاہے، پنجاب کے 500دیہات میں بورڈ آف ریونیو کی اراضی پر سافٹ گرائونڈ کا منصوبہ شروع کیا ہے، 103گرائونڈز مکمل ہوچکے ہیں، 350گرائونڈز کی ٹینڈرنگ مکمل ہوچکی ہے، سافٹ گرائونڈ میں گھاس اور سبز باڑ لگا کرنوجوانوں کو سپورٹس کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کا مقام تھا کہ 146تحصیلوں میں سے 66تحصیلوں میں سپورٹس کا انفراسٹرکچر نہیں تھا جس پر ہماری حکومت نے کام شروع کیا ہے، 15ملٹی پرپز گرائونڈز مکمل کرلئے ہیں، 38 تحصیل سپورٹس کمپلیکس پر کام جاری ہے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ اوپن جم کا منصوبہ بھی لائے ہیں9 ڈویژن کی جیلوں میں بھی جم بنارہے ہیں تاکہ قیدی بھی صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے پارکس میں 25 سے زائد اوپن ایئر جم بنارہے ہیں جن کی ٹینڈرنگ ہورہی ہے، ہماری مقصد کھلاڑیوں کی نرسری کو اوپر لانا ہے جس پر ہم کامیابی سے کام کررہے ہیں، ٹینس کو بین الاقوامی سطح پر لانے کے لئے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ٹینس کورٹ میں 6نئے ٹینس کورٹ بنارہے ہیں جن کے مکمل ہونے پر انٹرنیشنل ایونٹس بھی کرائیں گے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ سکواش کمپلکس کا منصوبہ تین دہائیوں سے التواء کا شکار تھا اب اس پر کام شروع کردیا ہے جس پر 40کروڑ روپے لاگت آئے گی، اس منصوبے کو اپنی حکومت کی مدت میں ہی مکمل کرلیں گے جس سے سکواش کے کھلاڑیوں کو جدید سہولت میسر آجائے گی، باکسنگ ایرینا کی زمین کا ٹیسٹ کرایا ہے جس کی رپورٹ آنے پر کام شروع کردیا جائے گا اس پر 50لاکھ روپے لاگت آئے گی، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں فائیوسٹار ہوٹل کی تعمیر پر کام ہورہا ہے، یہ منصوبہ پی پی پی موڈ کے تحت بنایا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ رکھ چھبیل میں اولمپلکس ویلیج بنانے کا منصوبہ ہے ،اس پر4ارب روپے لاگت آئے گی ، اس منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیا ہے، اپنی حکومت اس منصوبے پر کام شروع کردیں گے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ ہمارے ملک میں کرکٹ کا کریز ہے ، ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، کرکٹ کے ٹیلنٹ کو مزید آگے لانے کے لئے لاہور اور سیالکوٹ میں کرکٹ کے ہائی پرفارمنس سنٹرز بنارہے ہیں جن پر 80کروڑ روپے لاگت آئے گی، ان سنٹرز میں کھلاڑیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے تربیت دی جائے گی، انہوں نے مزید کہا ہے کہ بہت دکھ کی بات ہے ستر سالوں میں ہاکی پر کسی حکومت نے توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ہمارا قومی کھیل زوال کا شکار ہوگیا ہے، ہاکی کو دوبارہ عروج پر لانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں ، ہاکی کے کھلاڑیوں کو بہترین تربیت دینے کے لئے لاہور میں ہاکی کا ہائی پرفارمنس سنٹر بنا رہے ہیں جس پر 50کروڑ روپے لاگت آئے گی، اس سنٹر سے ہاکی نرسریاں تیار کریں گے ، حال ہی میں 5اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ کرائی ہے جس میں ملک بھر کی ٹیموں نے حصہ لیا ہے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ تین سالوں میں ہم نے 8سال بعد پنجاب گیمز بحال کیں، مارچ میں بھی پنجاب گیمز ہونگی، ڈی جی خان میں چاکر اعظم رند سپورٹس فیسٹیول، سائوتھ پنجاب گیمز ، سنٹرل پنجاب گیمز اور نارتھ پنجاب گیمز بھی کرانے جارہے ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں