والدین کی دعائوں سے ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہا، شاہین آفریدی

منگل 25 جنوری 2022 00:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ایوارڈ کو والدین کی دعائوں کا نتیجہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ والدین کی دعائوں سے ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہا، یہ ایوارڈ پاکستان کو ملا، جس کی زیادہ خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خالف میچ جیتنا یادگار لمحہ تھا، بڑے مقابلے میں مین آف دی میچ بننا اعزاز تھا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔اٴْن کا کہنا تھا کہ خوشی اس بات کی تھی کہ رضوان بھی اس کیٹیگری میں شامل تھا، محمد رضوان نے گزشتہ برس بہت محنت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں