ہیپی کائو چیز پاکستان کپ پولو کپ آج سے شروع ہو گا

بدھ 26 جنوری 2022 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہیپی کائو چیز پاکستان کپ پولو کپ 2022ء بارش کے باعث دو دن کے وقفہ کے بعد آج (جمعرات )سے شروع ہو گا۔ پہلے روز پہلے مرحلے میں شامل ٹیمیں آپس میں پنلٹی شوٹ آئوٹ کریں گی جس کے بعد سیمی فائنل کیلئے ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں چار گول پاکستان کپ منگل کو شروع ہوناتھا مگر مسلسل بارشوں کی وجہ سے گرائونڈ گیلے ہونے کی وجہ سے میچز نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

آٹھ ٹیموں میںپول اے میں ایئرلنک ایگلز، پلاٹینم ہومز، باڑیز /ایچ ایس گروپ اور وارم واٹرز جبکہ پول بی میں گارڈ گروپ،زیڈ ایس پولو، ذکی فارمز اور باڑیز/ریمنگٹن فارما پولو ٹیمیں شامل ہیں۔ آج جمعرات دوپہر ایک بجے گارڈ گروپ اور زیڈ ایس پولو کے درمیان پنلٹی شوٹس پھر 1.20 پر ذکی فارمز اور باڑیز /ریمنگٹن فارما پولو ٹیم کے درمیان ، 1.40 پر ایئرلنک ایگلز اور پلاٹینم ہومز کے درمیان جبکہ دوپہر دو بجے باڑیز/ایچ ایس گروپ اور وارم واٹرز کے درمیان پنلٹی شوٹ آئوٹس ہوں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں