سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت سپورٹس کے اہم امور بارے اجلاس

جمعرات 28 مارچ 2024 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت سپورٹس کے اہم امور بارے پنجاب سٹیڈیم میں اجلاس منعقد ہواہے ،جمعرات کے روز ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی موجود تھے،اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری فرحان فاروق، ڈپٹی سیکرٹری مرحبا نعمت ،پنجاب کے تمام ڈویژن سپورٹس آفیسران ،پراجیکٹ ڈائریکٹرقیصر رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ طارق خانزادہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی ہے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے 91حلقوں میں نئی سپورٹس سکیمیں بنائی جارہی ہیں،لاہور میں 19فیصل آباد میں 10، ملتان میں 9،ڈیرہ غازی خان میں 14بہاولپور میں 11، رالپنڈی میں 6،سرگودھا میں 4ساہیوال میں 5اور گوجرانوالہ میں 13سکیمیں تعمیر کی جائیں گی، یہ پنجاب کے وہ 91حلقے ہیں جہاں پرسپورٹس کی کوئی سہولیات میسر نہیں تھیں،نئی سپورٹس سکیموں کے ساتھ بزنس ماڈل کے تحت دکانیں اور مارکیٹس بھی جہاں ضرورت ہو گی بنائی جائیں گی ، پنجاب میں113سپورٹس سہولیات کی بحالی پر کام کیا جائے گا، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال نے تمام سپورٹس افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود سپورٹس سکیموں کے وینیوز کا سپورٹس کے حوالے سے جائزہ لیں،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقصد کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود ہے ، سپورٹس سکیموں میں خواتین کھلاڑیوں کے الگ سے جم بنائے جائیں گے،ہمارا مقصدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام اور کھلاڑیوں کو سپورٹس کی سہولیات زیادہ سے زیادہ مہیاکرنا ہے سپورٹس کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں