چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور کرکٹ کے فروغ پر گفتگو

قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا نظم و ضبط دیکھ کر خوشی ہوئی،شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا، سفیر نیدر لینڈ کی گفتگو

اتوار 28 اپریل 2024 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، کرکٹ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو موقع پر محسن نقوی نے نیدرلینڈ کی سفیر کا خیرمقدم کیا،نیدرلینڈ کی سفیر نے لاہور میں کھیلے گئے پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی میچ اور اسٹیڈیم کے انتظامات کے بارے میں اپنے تاثرات بتائے۔

نیدرلینڈ کی سفیر نے شاندار انتظامات پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھا اور بہت انجوائے کیا۔انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا نظم و ضبط دیکھ کر خوشی ہوئی،شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم خصوصی لگاؤ رکھتی ہے، کرکٹ دلوں کو جوڑنے والا کھیل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں