بارشوں اور دھند کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم

ٹرینیں 5گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 22 جنوری 2022 12:55

بارشوں اور دھند کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور دھند کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم رہا، ٹرینیں 5گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق عوام ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس5،5 گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس 4گھنٹی30منٹ ،شاہ حسین ایکسپریس4 گھنٹی15منٹ ،رحمان بابا ایکسپریس 3گھنٹے ،فرید ایکسپریس3 گھنٹے 10منٹ ،علامہ اقبال ایکسپریس2 گھنٹی20منٹ ،کراچی ایکسپریس،خیبر میل ایکسپریس،گرین لائن ایکسپریس،2،2 گھنٹے ،تیزگام ایکسپریس،قراقرم ایکسپریس،جعفر ایکسپریس،ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس بھی 1 گھنٹہ50 تاخیر کا شکار رہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں