انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے اہلکاروںکیخلاف تادیبی کاروائی کی جائے،)ڈپٹی کمشنر لکی مروت

منگل 22 اکتوبر 2019 23:00

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر لکی مروت جہانگیر اعظم وزیر نے محکمہ صحت کے مقامی افسران پر زور دیا ہے کہ انسداد پولیو مہمات کے دوران غفلت برتنے والے اہلکاروںکے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے، یہ ہدایات ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے دوران جاری کی گئیں جو پولیو کے حالیہ تین کنفرم کیس رپورٹ ہونے کے بعد خصوصی طور پر طلب کیا گیا تھا۔

اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر رحیم خٹک، ای پی آئی کو آر ڈی نیٹر ڈاکٹر عمر فیصل، کو آر ڈی نیٹر ایل ایچ ڈبلیو پروگرام ڈاکٹر طارق سلیم مروت اور پارٹنر اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اگلے ماہ شروع ہونے والی پولیو مکائو مہم کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں جبکہ حالیہ کنفرم کیس سامنے آنے کے بعد ضروری تحقیقات کی جائیں گی تاکہ ذمہ داروں کا تعین کرکے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ان تمام یونین کونسلوں کا تفصیلی تجزیہ کیا جائے گا جہاں پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر نے ہدایت کی کہ مقامی ایف ایم ریڈیو سٹیشن کے ذریعے عوام کے ساتھ سوال و جواب کی نشست (کھلی کچہری) منعقد کی جائے تاکہ لوگوں بالخصوص والدین کو حفاظتی قطروں کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو رابطوں سے عوام کے ذہنوں میں انٹی پولیو ویکسین سے متعلق پائے جانے والے گمراہ اور غلط تصورات زائل کرنے میں بھی مدد ملے گی اور اس کا انسداد پولیو مہم پر اچھا اور مثبت اثر پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں