وانڈہ میر عالم کے قریب ٹریکٹر حادثہ ، 4 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

اتوار 10 مارچ 2024 17:50

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2024ء) لکی مروت میں وانڈہ میر عالم (چشمہ روڈ) کے قریب چڑھائی سے اترتے ہوئے ٹریکٹر بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 لکی مروت انجنئیر فصیح اللہ خان کے مطابق زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 لکی مروت اور ریسکیو 1122 عیسیٰ خیل (پنجاب) کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ریسکیو 1122 لکی کی میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں اور نعشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال عیسی خیل منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں