لکی مروت کے شہر یوں نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مستردکردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کرکے شہر یوں کے ناک میں دم کر دیا، عوام حکومت سے مایوس ہوگئے،سروے میں اظہار خیال

جمعرات 2 جولائی 2020 22:02

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) ضلع لکی مروت کے شہر یوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے پرشدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے نئی قیمتوں کو مستردکردیا۔

(جاری ہے)

ایک سروے میںاظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے جس کی وجہ سے دیگر ممالک میں پیٹرولیم کے لئے جگہ نہیں ملتی جب کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود نایاب کیا گیا اوراب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کرکے شہر یوں کے ناک میں دم کر دیاانہوں نے کہاکہ وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے سالانہ مالی بجٹ میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ شہریوں کی فلاح وبہبودکے لئے کوئی پلان تیار نہیں کیا جوکہ ان ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے شہریوں کاکہناتھاکہ تحریک انصاف نے جس نعرے پر عوام سے ووٹ لیا تھااب اقتدارسنبھالنے کے بعد اپنے نعرے کے برعکس اقدامات اٹھارہی ہے جس سے عوام میں کافی تشویش کی لہردوڑگئی جس سے عوام حکومت سے مایوس ہوگئے شہر یوں نے وزیراعظم عمران خان سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اپنے انتخابی نعرے کے عملی جامہ پہنانے کاپرزورمطالبہ کیاہے۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں