لکی مروت،زیر تعمیر عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے

جمعہ 3 جولائی 2020 18:33

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) لکی شہر میں ایک زیر تعمیر عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو1122ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے ساتھ زیر تعمیر عمارت کا کچھ حصہ زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں