لکی مروت ،فائرنگ سے 12سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا

جمعہ 15 جنوری 2021 18:19

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) لکی مروت شہر کے مصروف ترین فقیران بازار (مینا خیل)میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں12سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پستول سے مسلح حملہ آور کی فائرنگ سی12سالہ راہگیر علی نواز موقع پر دم توڑ گیا جبکہ بلال زخمی ہوا ہے ۔ واردات کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اچانک فائرنگ سے شہریوں خاص کو دکانداروں میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ خوف کے مارے دکانوں کی طرف دوڑ پڑے ۔ مقتول علی نواز کی لاش پوسٹ مارٹم گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں