لکی مروت:محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے ویلج اور نیبر ہڈ کونسلوں کے سیکرٹریزکی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

پیر 20 جون 2022 22:15

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2022ء) محکمہ بلدیات و دیہی ترقی لکی مروت کے ویلج اور نیبر ہڈ کونسلوں کے سیکرٹریز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی ، آل سیکریٹریز ایسوسی ایشن لوکل گورنمنٹ خیبرپشتونخوا کے زیر اہتمام ریلی کی قیادت غنی رحمان نے کی جو ڈسٹرکٹ پریس کلب بلڈنگ پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی، مظاہرین نے اپنے حق میں نعرے بازی بھی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ صوبہ بھر کے ویلج کونسل ونیبرہڈکونسل سیکریٹریز کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھاجارہاہے اور ان کے جائزمطالبات تسلیم کئے جانے میں لیت ولعل سے کام لیاجارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ اپگریڈیشن، سی ڈی ایل ڈی کا انضمام، اسسٹنٹ کے لئے کوٹہ میں اضافہ ، سروس سٹرکچر کی بہتری اور پراسپیکٹس آف پروموشن کے مطابات پورے کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج اور قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں