لکی مروت، مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے

ہفتہ 30 جولائی 2022 23:36

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2022ء) لکی مروت کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع نے کہا کہ نالی چک نورنگ میں فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان بلقیاز شدید زخمی ہوگیا جنہیں ریسکیو1122 سروس کی میڈیکل ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نورنگ اور وہاں بنوں منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

ناورخیل کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں 24 سالہ صفت اللہ اور 27 سالہ ارشادزخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعدگورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

ادھرتتر خیل بائی پاس کے قریب ڈاٹسن اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 36 سالہ ارشد اور 25 سالہ فضل الرحمان ساکنان بنوں زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال تاجہ زئی منتقل کر دیاگیا۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں