لکی مروت‘یوم شہداء کے سلسلے میں پولیس افسران کی طرف سے شہداء کی قبروں پر حاضری ،خاندان کے افراد سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع

پیر 1 اگست 2022 19:47

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2022ء) یوم شہداء کے سلسلے میں پولیس افسران کی طرف سے شہداء کی قبروں پر حاضری اور ان کے خاندان کے افراد سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت ضیاء الدین احمد کی ہدایت پر ایس ایچ او نورنگ جاوید خان نے باز کلہ میں شہید کانسٹیبل علی بادشاہ کی قبر پرپھولوں کی چادرچڑھائی اور قومی پرچم لہرایا، انہوں نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ شہید کانسٹیبل کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او غزنی خیل الطاف الرحمن وزیر نے بھی پولیس شہداء کی قبروں پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور ان کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں