لکی مروت،ٹریفک پولیس اہلکاروں کیلئے پھاٹک کے مقام پر چھتری نصب کردی گئی

جمعرات 4 اگست 2022 22:56

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) سرائے نورنگ میںٹریفک پولیس اہلکاروں کے لئے پھاٹک کے مقام پربڑی چھتری نصب کردی گئی ۔

(جاری ہے)

نورنگ شہر میں مصروف ترین جی ٹی روڈ پر ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پویس اہلکار دھوپ میں کھڑے ہوکر ڈیوٹی انجام دیتے تھے تحصیل کونسل نورنگ کے چیئرمین حاجی عزیز اللہ خان نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے پھاٹک کے مقام پر چھتری لگانے کا اعلان کیا تھا جو نصب کردی گئی ہے ، چھتری کی تنصیب سے ٹریفک اہلکاروں کو سایہ دار جگہ مل گئی جبکہ اس سے شہر ی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں