لکی مروت میں فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی

جمعرات 7 مارچ 2024 23:07

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے درہ پیزو کے بازار میں فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

لکی مروت پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان ٹریفک اہلکاروں پرفائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار شہید جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق فرار دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے جب کہ واردات کی مختلف پہلوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں