لکی مروت، پولیس نے چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

جمعرات 22 فروری 2024 16:09

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2024ء) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی منجیوالہ پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے لکی مروت پولیس چوکی پر حملہ کیا ،جوابی فائرنگ کے باعث حملہ آور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) لکی مروت طارق حبیب کے مطابق دو طرفہ فائرنگ میں بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیاگیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے دہشت گردوں کو مورچہ زن ہونے کا موقعہ نہیں دیا جس سے وہ بھاگنے پر مجبور ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں