لکی مروت میں مٹی کا تودا گرنے سے پانچ بچے دب گئے، ایک بچہ جاں بحق

ہفتہ 2 مارچ 2024 17:18

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) لکی مروت میں مٹی کا تودا گرنے سے پانچ بچے مٹی کے نیچے دب گئے واقعے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ،4 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق لکی مروت کے نواحی گاؤں اچوخیل میں گھر کے قریب برساتی نالے پر سے گزرتے بچوں پر مٹی کا تودا گر پڑا جس ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 بچوں کو نکال کر سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مٹی کا تودا گرنے سے جاں بحق اور زخمی بچے آپس میں رشتہ دار ہیں جن کی عمریں 6 سے 10 سال کے درمیان ہیں، زخمی ہونے والوں میں دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں