مہنگے داموں کھاد فروخت کرنیوالے 10ڈیلرز پر جرمانہ عائد

پیر 17 ستمبر 2018 23:44

لالہ موسیٰ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ کی قیادت میں محکمہ زراعت کی ٹیموں نے اچانک چیکنگ کے دوران کھاد مہنگے داموں فروخت کرنیوالے 10ڈیلرز پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر کھادوںکی قیمت کنٹرول میں رکھنے کیلئے چیکنگ کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اور انکی ٹیم نے تینوں تحصیلوں میں چھاپے مارے اس دوران کھاد کے زائر نرخ وصول کرنے پر زمیندار ٹریڈرز ڈنگہ، ملک کھاد بیچ شاپ گلیانہ چوک، گجر ٹریڈرز گجرات، نوید ٹریڈرزگجرات، وقار فرٹیلائزر لالہ موسیٰ، یونس ٹریڈرز جلالپو ر جٹاں، مبشر زرعی ٹریڈرز جلالپور جٹاں، چوہدری کارپوریشن لالہ موسیٰ، تکبیر سیڈ اینڈ زرعی سٹور لالہ موسیٰ اور خاور ٹریڈرز سرائے عالمگیر پر مجموعی طور پر 52ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں