لالہ موسیٰ، رشیدہ شفیع ٹراما سنٹر میں سی ٹی سکین مشین مکمل فنکشنل کردی گئی

اتوار 12 جولائی 2020 20:10

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) سماجی شخصیت امتیاز کوثر فیملی شفیع سنز گروپ آف انڈسٹریز کی طرف سے رشیدہ شفیع ٹراما سنٹر میں سی ٹی سکین مشین کی خراب ہونے والی ٹیوب کی جگہ 47 لاکھ روپے کی نئی ٹیوب لگوا کر سٹی سکین مشین مکمل فنکشنل کردی گئی۔

(جاری ہے)

کئی ماہ سے خراب مشین درست کروانے پر امتیاز کوثر نے کہا کہ سٹی ٹی سکین ٹیسٹ کیلئے مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتال سے کرانے پر 8 ہزار روپے دینے پڑرہے تھے جبکہ یہاں پر ٹیسٹ فری کئیے جاتے ہیں۔ ٹراما سنٹر پبلک پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے ہیلتھ سیکٹر میں رول ماڈل ہے۔ جہاں میڈیکل کی تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے فری دستیاب ہیں، ہم آئندہ بھی ان سہولیات کی دیکھ بھال یقینی بنائیں گے۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں