لالہ موسیٰ، ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق، دوزخمی

اتوار 12 جولائی 2020 20:10

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) پنجن کسانہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جی ٹی روڈ پر یومارٹ پنجن کسانہ کے قریب ٹرالر نے موٹر سائیکل کوٹکرماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار زین علی سکنہ بوڈھے والاکھوہ گجرات موقع پر جاں بحق ہوگیا،جبکہ اس کے ساتھی دونوجوان معمولی زخمی ہوگئے،ریسکیو1122کے عملہ نے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں