گجرات ،ڈکیتی چوری کی پانچ وارداتوں میں نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور مویشی چرالئے گئے

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:10

لالہ موسیٰ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) گجرات میں ڈکیتی چوری کی پانچ وارداتوں میں نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور بکریاں چرالی گئیں تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ اسلام نگر سے نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر اکبر علی کے گھر میں گھس کر نقدی اور موبائل فون ، تھانہ گلیانہ کے علاقہ گلیانہ سے تین نامعلوم مسلح افراد گن پوائنٹ پر 20ہزارروپے کی نقدی اور 2موبائل فونز ، تھانہ ککرالی کے گائوں لنگڑیال سے تین نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کی بنا پر شکیب رضا سے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے ، تھانہ صدرسرائے عالمگیر کے گائوں کھوہار سے نامعلوم چور عبد الستار کے گھر سے 4تولے کے زیورات اور80ہزارروپے کی نقدی جبکہ تھانہ صدرکھاریاں کے گائوں کولیاں حبیب سے محمد اشرف ناصر اقبال کی 5 بکریاں چوری کرکے لے گئے ہیں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں