گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا

ہفتہ 11 اگست 2018 23:24

لالہ موسیٰ۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) گرمیوں کی چھٹیوں کے اختتام کے بعد ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز نے مختلف سکولز میں چھٹیوں کے بعد آنے والے طلباء و طالبات کو خوش آمدید کہا۔ ڈی ای او زنانہ رفعت النسا نے گورنمنٹ پرائمری سکول غازی چک، کمیونٹی ماڈل گرلز پرائمری سکول کٹھالہ چناب، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گورالی، ایم سی گرلز سکول کالرہ خاصا، ایم سی گرلز سکول چوک نواب صاحب کے دورہ کے موقع پر طالبات کوہدایت کی کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں ، باقاعدگی سے سکول آئیں اور کورس ورک کی بروقت تکمیل کیلئے محنت کریں ۔

انہوںنے اساتذہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے پہلے سے بھی بڑھ کر محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی ادا کریں، ہیڈ ٹیچرز اپنے سکولوں میں فوری طور پر ٹیسٹوں کا انعقاد کرائیں اورسامنے آنیوالی خامیوں پر قابو پانے کیلئے توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

ڈی ای او سیکنڈری افضل شاہد ، ڈی ای او ایلیمنٹری محمد پرویز نے اساتذہ و طلبہ کی حاضری ، سکولوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوںنے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو اپنے زیر انتظام سکولوں پر بھرپور توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں