عاشورہ محرم ، ضلع میں پولیس کی معاونت کیلئے پاک فوج کے دستے بھی تعینات کئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر

اتوار 16 ستمبر 2018 20:40

لالہ موسیٰ ۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضلع میں پولیس کی معاونت کیلئے پاک فوج کے دستے بھی تعینات کئے جائیں گے، سکیورٹی کے لحاظ سے حساس جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ، منتخب عوامی نمائندے، ضلعی امن کمیٹی کے ممبران حساس مجالس و جلوسوں کے دوران موقع پر موجود رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاک آرمی کے افسران کے ساتھ کوارڈینیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے کرنل شعیب، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امجد محمود قریشی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 1564مجالس عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،ان میں 21سیکیورٹی کے لحاظ سے اے کیٹیگری، 113 بی جبکہ 1430سی کیٹیگری میں ہیں، کل339جلوس برآمد ہونگے ان میں سی14کو حساس قرار دیا گیا ہے، 41کو بی جبکہ دیگر کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے ضلعی پولیس کے 5ہزار کے قریب افسران و جوان دن رات ڈیوٹی دے رہے ہیں ، پاک فوج کے جوان بھی امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انکی معاونت کریں گے۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں