لالہ موسی، انتخابی عذرداری کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے جج نے نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:30

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کے خلاف سابق امیدوار حلقہ این اے 71انتخابی عذردiاری کی درخواست الیکشن ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ کے جج مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی، الیکشن 2018ء کے بعد چوہدری محمد الیاس نے انتخابی عذرداری کی درخواست الیکشن ٹربیونل کو دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کی رات ٹیلی وژن سکرینز پر میری کامیابی کا اناؤنس کر دیا گیا تھا جس پر میرے سپورٹرز اور ساتھیوں نے الیکشن کی جیت کا جشن منا لیا تھا لیکن دوسرے دن ایک بجے ریٹرننگ آفیسر نے چوہدری عابدرضا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، میرے ساتھیوں اور تحریک انصاف کے سپورٹرزنے ٹیلی ویژن پر اپنی کامیابی بریکنگ نیوز کی صورت میں دیکھی تھی، چوہدری عابد رضا کے وکیل چوہدری حماد نجیب ایڈوکیٹ نے دلائل دیئے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس مامون الرشید شیخ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھ جو کہ گذشتہ روز مختصر فیصلہ سناتے ہوئے اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں