لالہ موسیٰ،غربت سے تنگ آکر ایک شخص نے بیوی ،بچوں کو قتل کر کے گھر کو آگ لگا دی

جمعرات 21 فروری 2019 16:51

لالہ موسی ٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) نواحی موضع چک جانی ڈنگہ میں فیاض احمد ولد نادر مسلم شیخ نے اپنے بچوں اور بیوی کو چھریوں اور ڈنڈوں کے وار سے قتل کرکے گھر کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غربت اور قرض سے تنگ آکر نواحی موضع جانی چک کے فیاض احمد نے اپنی بیوی ،دوبچیوں اور بیٹے کو چھریوں اور ڈنڈوں کے وار سے قتل کر کے خود اور اور گھر کو آگ لگا دی ، تمام افراد آگ میں جھلس گئے ۔فیاض کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں میں بیوی نازیہ بی بی عمر 37سال بیٹی آمنہ عمر 15سال زرکاء بیٹی عمر 12سال سمیع اللہ بیٹا عمر 5سال شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں