لالہ موسیٰ،اہم بس اسٹاپوں پر ٹریفک کے نظام کو فعال بنانے کیلئے ٹریفک اہلکار تعینات کر دیئے گئے، ڈی ایس پی ٹریفک

پیر 20 جون 2022 22:43

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2022ء) ڈی ایس پی ٹریفک گجرات چوہدری محمد نواز گجرنے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز ،اہم بس اسٹاپوں پر ٹریفک کے نظام کو فعال بنانے کیلئے ٹریفک اہلکار تعینات کر دیئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ٹریفک اہلکار، آفیسر کسی بھی شہری و ٹرانسپورٹر، ڈرائیورز کو بے جاتنگ نہ کرے ،عملہ کو خصوصی ہدایات کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے گجرات ضلع کے شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور اپنی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے مکمل کاغذات اپنے پاس رکھنے اور جن لوگوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں انہیں اپنا ڈرائیونگ لائسنس فی الفور بنوانے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہاکہ گجرات شہر، جلالپورجٹاں، کڑیانوالہ، ٹانڈہ، ہیڈ مرالہ، اعوان شریف، جلالپورصوبتیاں، ماجرا کھوکھا، فتحپور، دولتنگر، کوٹلہ ارب علی خاں، گلیانہ، کھاریاں سرائے عالمگیر شکریلہ، لالہ موسیٰ، دیونہ منڈی، کنجاہ، منگوال سمیت دیگر اہم علاقہ جات میں عوام الناس کو بھی ٹریفک کا مسئلہ دور کرنے کیلئے ٹریفک پولیس 24 گھنٹے الرٹ ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں