لالہ موسیٰ،مختلف واقعات میں ایک لڑکا اور 6 لڑکیاں اغواء،مقدمات درج

جمعرات 4 اگست 2022 21:05

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2022ء) مختلف واقعات میں ایک لڑکا اور 6 لڑکیاں اغواء،مقدمات درج۔تھانہ صدر گجرات کے علاقہ موضع چک سادہ سے علی وغیرہ ساکنائے بھاگوال نے 16 سالہ لڑکی (س) کو اغواء کرلیا ہے۔تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے علاقہ سے ارباب وغیرہ نے 28 سالہ (ع) کو اغواءکرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کڑیانوالہ کے علاقہ موضع خانپور کھوکھر سے سفیان وغیرہ نے عادل کو اغواء کرلیا۔

تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے علاقہ سے 17 سالہ (ا) کو ثمران وغیرہ ساکنائے کھاریاں نے اغواء کرلیا، تھانہ گلیانہ کے علاقہ ملکہ سے نامعلوم افراد نے 17 سالہ (ر) کو اغواء کرلیا۔ تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ جھنڈیوالی سے نامعلوم افراد نے 16 سالہ (ف) کو اغوا ءکرکے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں