لنڈی کوتل طورخم لنڈی خانہ کی پانی مشین کی بجلی بحال کرائے جانے کا امکان

ہفتہ 12 جنوری 2019 18:43

لنڈی کو تل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) ضلع خیبر طورخم لنڈی خانہ پانی مشین کی بجلی 5روز بعد بحال کر دی گئے ٹیسکو حکام نے بجلی کو گزشتہ ہفتے بجلی بل کے عدم ادائیگی کے بناء پر منقطع کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے تمام علاقوں اور لنڈی کوتل بازار کو پانی کی سپلائی بند کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے تاجروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا اس حوالے سے محکمہ پبلک ہیلتھ حکام کا کہنا ہے کہ طورخم لنڈی خانہ پانی مشین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے جس سے آج لنڈی کوتل بازار.

(جاری ہے)

چھاؤنی اور ہسپتال کو پانی کی سپلائی شروع ہو جائے گی جبکہ دوسری طرف ٹیسکو حکام نے لنڈی خیبر صدوخیل کے کے دو بڑے پانی کے ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور عوام سراپا احتجاج بن گئے ہے اور ٹیسکو حکام کی ظالمانہ فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پانی کے ٹیوب ویل کو فوری بجلی بحالی کا مطالبہ کیا علاقے کے مکینوں کا کہنا ہیں کہ اگر پانی کے ٹیوب ویل کو بجلی بحال نہ کر دی تو پاک افغان شاہراہ پر نہ ختم ہونے والا احتجاجی مظاہرہ کرینگے جس کی ساری زمہ داری ٹیسکو حکام پر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں