ہماری فیملیوں کو رہائش میں مشکلات کا سامنا ہے ،ملک ارشد مسیح

ضم اضلاع میں 1914 سے جورہائش پزیر مسیحی ہیں انہیں اب تک کوئی اراضی الاٹ نہیں کی گئی، وزیر اعلیٰ ہمیں زمین دے کر مشکور فرمائیں،میڈیا سے گفتگو

اتوار 10 اکتوبر 2021 18:30

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) ملک ارشد مسیح نے کہا ہے کہ ہماری فیملیوں کو رہائش میں مشکلات کا سامنا ہے ،ضم اضلاع میں 1914 سے جورہائش پزیر مسیحی ہیں انہیں اب تک کوئی اراضی الاٹ نہیں کی گئی، آبادی زیادہ جبکہ رہائش کیلئے زمین نہیں ہے ،وزیر اعلیٰ ہمیں زمین دے کر مشکور فرمائیں۔

(جاری ہے)

ملک ارشد مسیح نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضم اضلاع کے رہائشی مسیحی برادری کی آبادی زیادہ جبکہ ان کی رہائش کیلئے جگہ کم پڑ گئی ہے جس کی وجہ سے ایک کمرے میں دس افراد رہ رہے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت سے پرامید ہے کہ وہ وہ اقلیتی برادری کو حقوق دینے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرینگے ۔ملک ارشد مسیح نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے اپیل کہ وہ اقلیتی برادری کیلئے اراضی کا سیکم الاٹ کریں تاکہ اقلیتی برادری کی رہائش کا مسلہ حل ہو سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے انہوںنے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے ساتھ ایک فائل بھی جمع کر چکے ہیں اور سپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم مینارٹی وزیر زادہ کیساتھ بھی رابطے میں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں