طورخم بارڈر پر الہدا انٹرنیشنل ویلفیئر فانڈیشن کی طرف سے افغانستان عوام کے لئے 3 ٹرکوں پر مشتمل امددی سامان افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا

پیر 31 جنوری 2022 23:06

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2022ء) : ضلع خیبر طورخم بارڈر پر الہدا انٹرنیشنل ویلفیئر فانڈیشن کی طرف سے افغانستان عوام کے لئے 3 ٹرکوں پر مشتمل امددی سامان افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو الہدا انٹرنیشنل ویلفیئر فانڈیشن کی طرف افغانستان عوام کے لئے تین ٹرکوں ہر مشتمل امدادی سامان جس میں کمبل، ادویات آٹا اور دیگر اشیا خورد نوش کی چیزیں شامل تھے لنڈی کوتل کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین اور الہدا انٹرنیشنل ویلفیئر فانڈیشن حکام نے طورخم بارڈر پر افغانستان حکام کے حوالے کر د یا تاکہ افعانستان کے عوام کی مشکلات میں کمی ہو ۔

اس موقع پرافغانستان امارات اسلامی حکام نے امدادی سامان حوالے کرنے پر نے پاکستانی حکام اور الہدا ویلفیئر فانڈیشن کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں