شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں نئی وائس چانسلر نے چارج سنبھال لیا

منگل 3 جنوری 2023 17:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2023ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے پریس ترجمان عبدالصمد بھٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے پانچویں وائس چانسلر کی تقرری کے بعد پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹرار ، ڈینز ، تمام اداروں کے سربراہان ، فیکلٹی ، آفیسرز اور ملازمین نے وائس چانسلر کا والہانہ استقبال کیا ، چارج لینے کے بعد وائس چانسلر نے کہا کہ تعلیم و تدریس میری اولین ترجیح ہے ۔\378

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں