سندھ یونیورسٹی کیمپس لاڑکانہ میں ایران کے قونصلیٹ جنرل کے دفتر کے تعاون سے سائنس، ادب اور فن ایرانی چیئر قائم کرنے کا فیصلہ

جمعہ 3 مارچ 2023 20:34

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2023ء) سندھ یونیورسٹی کیکیمپس لاڑکانہ میں ایران کے قونصلیٹ جنرل کے دفتر کے تعاون سے سائنس، ادب اور فن ایرانی چیئر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سندھ یونیورسٹی کیمپس لاڑکانہ کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اظہر علی شاہ نے قونصلیٹ جنرل حیدرآباد کے ثقافتی اتاشی رضا پارسا سے ملاقات کی اور باہمی اور دو طرفہ تعلیمی تعاون سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جس سے پاکستان اور ایران کو فائدہ پہنچنے پر اتفاق کیا گیا۔

ایس یو سی ایل کے پی آر او عاطف رفیق سموں کی جاری کردہ بیان کے مطابق پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اظہر علی شاہ اور ایرانی نمائندہ کے درمیاں اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان علمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے سندھ یونیورسٹی کئمپس لاڑکانہ میں ایرانی چیئر فار سائنس، ادب اور آرٹ کے نام سے ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے گا، جس کی متعلقہ فورمز کی منظوری کے بعد یہ چیہئر بہ قائم کی جائی گی۔

(جاری ہے)

پراسرار انڈس اسکرپٹ کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیسیفرمنٹ کے لیے پاک ایران ورکشاپ کے انتظامات کو آسان بانانا، انڈس اسکرپٹ کی وضاحت سے وادی سندھ کی تہذیب اور اس کی ہم عصر ایرانی تہذیب کے درمیاں قدیم روابط کا پتہ چل سکتا ہے۔ سائنسی ورکشاپ کے علاوہ دونوں ممالک کے ادب اور فن کے فروغ اور تفہیم کے لیے مشترکہ تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں