لاڑکانہ: شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک کے مقابلے جاری

بدھ 15 مارچ 2023 23:29

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2023ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کی خاص ہدایات پر یونیورسٹی میں سپورٹس ویک کے دوسرے روز بھی مختلف مقابلے جاری رہے، پہلے دن کے مقابلوں میں چانڈکا میڈیکل کالج کو مجموعی طور پر برتری حاصل رہی، اسی طرح شطرنج کے کھیل میں پہلی پوزیشن چانڈکا کالج کی ثنا علی جبکہ دوسری پوزیشن نیہا اوڈ کو حاصل رہی، میوزیکل چیئر کے مقابلے میں چانڈکا کالج کی زینت کو پہلی پوزیشن جبکہ دوسری پوزیشن صبیحتہ کو حاصل رہی، لڑکیوں کی دوڑ کے مقابلے میں ترتیب وار فائزہ چانڈیو پہلی، شہر بانو دوسری جبکہ شویتا تارانی اور سعدیہ صابر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بیڈمنٹن میں چانڈکا کالج کی آسیہ اور بشریٰ نے پہلی، فزیوتھراپی انسٹیٹیوٹ کی سمبل اور مسکان نے دوسری جبکہ نرسنگ کالج کی ملائکہ اور طاھرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ رسہ کشی کے مقابلے میں نرسنگ کالج کی ٹیم کو برتری حاصل رہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر فہد جبران سیال نے کہا کہ سپورٹس میں یونیورسٹی کے بچے کسی بھی طرح کم نہیں، کھیل جہاں مقابلے کا رجحان پیدا کرتاہے وہیں صبر اور برداشت بھی سکھاتا ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں