پی ایس 11 لاڑکانہ ضمنی الیکشن، سندھ کی انتخابی سیاست کا بہت بڑا اپ سیٹ
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جی ڈی اے اتحاد نے پیپلز پارٹی کو اس کے گڑھ لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں شکست دے دی، جی ڈی اے امیدوار معظم عباسی نے 31ہزار 557 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پیپلزپارٹی کے جمیل سومرو 25 ہزار سے زائد ووٹ کر سکے
محمد علی جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:53
(جاری ہے)
جبکہ پیپلزپارٹی کے جمیل سومرو 25 ہزار سے زائد ووٹ لے کر ناکام رہے۔
لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں شکست کو پیپلز پارٹی کیلئے زبردست دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ پی ایس 11 لاڑکانہ ضمنی الیکشن میں فتح کے بعد جی ڈی اے کے کارکنوں کی جانب سے لاڑکانہ میں بھرپور انداز میں جشن منایا جا رہا ہے۔ جی ڈی اے کے امیدوار کی فتح پر تحریک انصاف کے رہنماوں نے بھی کامیاب امیدوار کو مبارکباد دی ہے۔ پیپلز پارٹی کی شکست پر وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ جمہوریت ایک بہترین انتقام ہے اور آج لاڑکانہ کے عوام نے اپنا بدلہ لے لیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ میں ہونے ضمنی انتخابات کے نتائج پر اپنے ردعمل میں سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ واضح رہے کہ پی ایس 11 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں حلقے میں ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے 5 بجے تک جاری رہا۔ پی ایس 11 میں کل 138پولنگ اسٹیشن بنائے گئے۔ جن میں 20 پولنگ اسٹیشنز انہتائی حساس، 50 حساس اور 68 کو نامل قرار دیا گیا۔ تمام انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے۔ ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تمام پولنگ اسٹیشنز پر اندر اور باہر رینجرز اور پولیس بھی تعینات کی گئی۔ پی ایس 11 پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 152614 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 83016 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 69598 ہے۔ مزید برآں آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے پولیس کوہدایات جاری کیں کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 11 لاڑکانہ کی نشست پر ہونیوالے ضمنی الیکشن کے موقع پرسیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے۔انہوں نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو ہدایات دیں کہ سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کی بذات خود مانیٹرنگ کو یقینی بناتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کیجانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پرعمل درآمدکو تمام اسٹیک ہولڈرزکے اعتماد اور تعاون سے ممکن بنایا جائے تاکہ غیرجانبدارانہ اورشفاف الیکشن کے انعقاد کویقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید ہدایات جاری کیں کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں اورباالخصوص ممکنہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پراضافی نفری کی تعیناتیوں سمیت اطراف اوراندرونی حصوں میں کلیئرنس کے علاوہ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن، رینڈم اسنیپ چیکنگ، گشت پکٹنگ، ریکی، نگرانی کے عمل کوبھی یقینی بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت لاڑکانہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے پارٹی کارکنوں عہدیداروں ..
لاڑکانہ، شہید محترمہ بینظیر میڈیکل یونیورسٹی کے تیرہویں سالانہ سپورٹس ویک کاآغاز
نقل کرنے والے امیدواروں کے نتائج روک کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،لاڑکانہ بورڈ حکام
لاڑکانہ میں گھریلو ناچاقی سے تنگ نوجوان کی خودکشی
لاڑکانہ میں سندھ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح
لاڑکانہ پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد ملزم کو اسلحہ کے ساتھ گرفتار کرلیا
لاڑکانہ پولیس نے پراسرار طور پر لاپتہ بچہ تلاش کرکے ورثا کے حوالے کردیا
لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام
لاڑکانہ،گڑھی خدابخش میں مسلح افراد کی گھر پر اندھا دھند فائرنگ
لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری
لاڑکانہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد
لاڑکانہ،ریجنل ڈائریکٹر محتسب 14 مئی کو قمبر شہداد کوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے
لاڑکانہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات